اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جاب سے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیر سماعت تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے نیب کو درخواست دی تھی کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا۔ عمران الحق کی درخواست پر نیب حکام نے میرٹ پر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔