ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس

کراچی(بیورورپورٹ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 ویمنز انٹرنیشنل سیریز میں دوسری مسلسل شکست پر پاکستان کی بیٹر منیبہ علی نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ5 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مسلسل ناکامی پر افسوس ہے، مایوس کن بات ہے کہ ہم جیت نہیں پارہے، پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو 140 رنز کا اسکور کرنا چاہیے تھا، امید ہے کہ ہم اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہمان ٹیم کی کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز میچ کو یکطرفہ بنادیتی ہیں، ہمیں ہیلی میتھیوز کے خلاف بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *